کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن خطے میں پہلےکووڈ ویکسینٹڈ عملے والی ائیرلائن بننے کیلئے کوشش جاری رکھے ہوئے ہے، اسی تناظر میں انہوں نے اپنے اہداف طے کرلئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے خطےمیں پہلے کووڈ ویکسینٹڈ عملےوالی ائیرلائن بننےکیلئےکوشش شروع کردی ہیں، قومی ایئر لائن نے اپنے عملے کی ویکسی نیشن کا کام تیز کردیا ہے، کورونا سےبچاؤ کیلئے پائلٹس اور فرنٹ لائن ورکز کی مرحلہ وار ویکسی نیشن کا عمل شروع کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پی آئی اے نے مئی تک تمام عملےکو کورونا ویکسین لگانےکا ہدف مقرر کیا ہے، ڈھائی سو سے زائدپائلٹس اور فضائی میزبانوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔
سی ای او قومی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے محفوظ عملےکیساتھ پرواز کرنیوالی پہلی پاکستانی ایئر لائن بن گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلےمیں ایئر لائن کےفرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائےگی۔