واشنگٹن/اسلا م آباد:امریکی سینیٹرز نے پاکستان اور افغانستان کیلئے معاشی بل سینیٹ میں متعارف کرادیا۔
بل کے قانون بننے سے افغانستان اور پاکستان میں معاشی فوائد پیدا ہوں گے، بل کے تحت پاک افغان سرحدی علاقوں میں تعمیرنوکے زون کاقیام ہوگا۔
قانون سازی کے ذریعے ٹیکسٹائل کاسامان بغیرڈیوٹی امریکا بھجوایا جاسکے گا۔پاکستان کی امریکا کے لیے ایکسپورٹ 10گنابڑھ سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹ سینیٹرکرس وین ہولین، ماریہ کینٹ ویل اور ری پبلکن ٹوڈینگ نے بل متعارف کرایا۔
ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید نے اس حوالے سے کہا کہ بل منظوری کے بعد قانون کاحصہ بن گیا تو پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔
قانون سازی کے ذریعے ٹیکسٹائل کاسامان بغیرڈیوٹی امریکا بھجوایا جاسکے گا اور پاکستان کی امریکا کے لیے ایکسپورٹ 10 گنابڑھ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بل کے قانون بننے سے افغانستان اور پاکستان میں معاشی فوائد پیدا ہوں گے، بل کے تحت پاک افغان سرحدی علاقوں میں تعمیرنوکے زون کاقیام ہوگا۔
طاہر جاوید کا کہنا تھا کہ معاشی بل سینیٹ امورخارجہ کمیٹی کے سامنے متعارف کرایاگیا ہے، یہ معاشی بل خطے میں استحکام کے فروغ کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
اس ایک عمل سے پاکستان کے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں اور پاکستان امریکاکے درمیان تعلقات کو نئی جہت مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی بل کو قانون بنوانے میں 60ووٹ حاصل کرنے کے لیے کوشش کی جائے گی۔