اسٹیٹ بینک نے 8 مئی بروز ہفتہ تمام بینک اور مالیاتی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق 8 مئی کو صبح 9 تا دوپہر 2 بجے تک تمام بینکس اور مالیاتی ادارے کھلے رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ یہ فیصلہ عوام کی سہولت کے لیے کیا گیاہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 10تا 15 مئی عیدالفطر کی چھٹیاں ہیں۔