یوٹیلٹی اسٹورز سے چینی کے ساتھ دوسری اشیا خریدنے کی شرط ختم کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورز سے چینی خریدنے کیلئے دوسری اشیا خریدنے کی شرط پر ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کی سرزنش کر دی۔
چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ لوگوں کے پاس چینی خریدنے کیلئے پیسے نہیں آپ ساتھ شیمپو دے رہے ہیں، یہ کیا طریقہ ہے؟ جس چیز کی ضرورت نہیں آپ وہ لوگوں کو خریدنے کیلئے کیوں مجبور کرتے ہیں، آئندہ چینی خریدنے کیلئے آئے کسی شخص کو دوسری چیز خریدنے پر مجبور نہ کیا جائے۔
ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ چینی خریدنے کیلئے دوسری اشیا خریدنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ یوٹیلٹی اسٹورز سے چینی کے ساتھ دوسری اشیا خریدنے کی شرط ختم کر دی گئی۔