لاہور: ریلوے انتظامیہ نے عید الفطر کے موقع پرمسافروں کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر صوبائی دارلحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں سے اپ اینڈ ڈاؤن کی مزید 66 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے لاہور کے لیے چار عید سپیشل ٹرینیں 11,10,9 اور 12 مئی 2021 کو رات 10 بجے فیصل آباد سے روانہ ہوکر سانگلہ ہل، صفدرآباد اور قلعہ شیخوپور سٹاپ کرتی ہوئی رات 12 بجکر 10 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔
اسی طرح لاہور سے چارعید سپیشل ٹرینیں 12,11,10 اور 13 مئی 2021 کو رات 1 بجے روانہ ہوکر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی رات 3بجکر 10 منٹ پر فیصل آباد پہنچے گی۔
اس کے علاوہ چار عید سپیشل ٹرینیں لاہور سے 11,10,9 اور 12 مئی 2021 کولاہور سے صبح 8 بجے روانہ ہوکرصبح 10 بجکر 10 منٹ پر فیصل آباد پہنچیں گی جبکہ فیصل آباد سے بھی چار ٹرینیں 11,10,9 اور 12 مئی 2021 کودن 12 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوکر سہ پہر 2 بجکر 40 منٹ پر لاہور پہنچیں گی۔
ملتان سے 11,10,9 اور 12 مئی 2021 کوچار عید سپیشل ٹرینیں صبح 6 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوکر خانیوال، شورکوٹ کینٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرہ سے ہوتی ہوئی صبح 10 بجے فیصل آباد پہنچیں گی۔
اسی طرح فیصل آباد سے 11,10,9 اور 12 مئی 2021 کوچار عید سپیشل ٹرینیں دن 11 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوکر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی سہ پہر 3 بجے ملتان ریلوے اسٹیشن پہنچیں گی۔
اس کے علاوہ پشاور کینٹ سے 10،11،12،13،14،15 اور 16 مئی 2021 کو روزانہ صبح 9 بجے 7عید سپیشل ٹرینیں پشاورسٹی، نوشہرہ، جہانگیرہ روڈ، اٹک سٹی، حسن ابدال، ٹیکسلا اور گولٹرہ شریف سے ہوتی ہوئیں راولپنڈی دن 12 بجکر 30 منٹ پر پہنچاکریں گی۔
اسی طرح راولپنڈی سے بھی 7 عید سپیشل ٹرینیں انہی تاریخوں میں روزانہ دوپہر 2 بجے روانہ ہوکر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی شام 5 بجکر 30 منٹ پر پشاور کینٹ پہنچا کریں گی۔ جبکہ کراچی کینٹ سے بھی 10،11،12،13،14،15 اور 16 مئی 2021 کوروزانہ صبح 9 بجے 7 عید سپیشل ٹرینیں ڈرگ روڈ، لانڈھی، جنگ شاہی، جھمپیر اورکوٹری سے ہوتی ہوئی دن 12بجے حیدرآباد پہنچا کریں گی۔
اسی طرح 7 عید سپیشل ٹرینیں انہی تاریخوں میں حیدرآباد سے دوپہر 1 بجے روانہ ہوکر اسی روٹ سے ہوتی ہوئیں شام 4 بجے کراچی کینٹ پہنچاکریں گی۔
اس کے علاوہ کوٹری سے بھی 10،11،12،13،14،15 اور 16 مئی 2021 کو روزانہ7 عید سپیشل ٹرینیں رات 7 بجکر 45 منٹ پر کوٹری سے روانہ ہوکر حیدر آباد، ٹنڈو جام اور ٹنڈو اللہ یارسے ہوتی ہوئیں رات 9 بجکر 45 منٹ پر میرخاص پہنچا کریں گی۔
اسی طرح 7 عید سپیشل ٹرینیں انہی تاریخوں میں میرپور خاص سے الصبح 4 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوکر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی صبح 6 بجکر 15 منٹ پر کوٹری ریلوے اسٹیشن پہنچاکریں گی۔