اسلام آباد:اقتصادی امور ڈویژن نے رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں لیے گئے بیرونی قرض کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق رواں مالی کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر 10 ارب 19 کروڑ 6 لاکھ ڈالر بیرونی قرض لیا۔
جولائی سے اپریل کے دوران باہمی معاہدوں کے تحت 3 ارب 1 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، سب سے زیادہ اے ڈی بی کی جانب سے 1 ارب 26 کروڑ ڈالر قرض جاری کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دوطرفہ معاہدوں کے تحت مختلف ممالک سے 37 کروڑ 60 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، جولائی سے اپریل کے دوران اڑھائی ارب ڈالر کے بانڈز فروخت کیے گئے۔
پاکستان نے کمرشل بنکوں سے بھی 3 ارب 25 کروڑ ڈالر کا قرض لیا، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت حکومت پاکستان کو ہر ماہ عوام کو بیرونی قرض کی مکمل تفصیلات فراہم کرنا لازمی ہیں۔