پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے دو دن کے دوران تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو فارغ کر دیا ہے۔
گزشتہ روز بے ضابطگیوں کے الزامات درست ہونے پر وویمن یونیورسٹی صوابی اور سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو جبری رخصتی پر بھجوا دیا تھا جبکہ جمعرات کے روز گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ طورپر اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
صوابی یونیورسٹی کے خاتون وائس چانسلر نے اپنی برطرفی کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے تینوں یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز پر اختیارات کے ناجائز استعمال عائد کئے گئے تھے۔