پی ٹی آئی نے (ن) لیگ و پیپلزپارٹی کے بینک دستاویزات تک رسائی کیلئے درخواست دائر کردی.
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرمملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے بینک دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی جائے۔
رپورٹس کے مطابق درخواست میں کہا گیا کہ اکبربابرکوبھی پی ٹی آئی دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی گئی، اکبربابرکیس کی طرزپرریکارڈ کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن فنانشل ماہرین کے ہمراہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کی اجازت دے۔