کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے والوں کیلئے اہم خبر

وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کی مدت میں کمی کر دی گئی ہے۔

حکام وزارت صحت کے مطابق سائنو فارم کی دوسری خوراک اب 21 دنوں کے بعد لگوائی جا سکتی ہے جبکہ شہری سائنو ویک کی دوسری خوراک اب 28 دنوں کے بعد لگوا سکیں گے۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق ایسٹرا زینیکا کی دوسری خوراک بھی اب 28 دنوں کے بعد لگوائی جا سکے گی۔