نیدر لینڈز اور سینیگال ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے

دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں گروپ اے سے راؤنڈ 16 میں جانے والی دو ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔

نیدر لینڈز نے قطر اور سینیگال نے ایکواڈور کو شکست سے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔

نیدر لینڈز نے میزبان قطر کو 0-2 سے شکست دی۔ ڈچ ٹیم کے لیے گیکپواورڈی جونگ نے 1،1 گول کیا۔

سینیگال نے سخت مقابلے میں ایکواڈور کو 1-2 سے پچھاڑا۔ سینیگال کے لیے سراورکولی بیلے نے 1،1 گول کیا۔