عالمی نمبر 2بیلجیئم فیفا ورلڈکپ سے باہر ہوگئی

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود بیلجیئم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی جبکہ کروشیا اور مراکش نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

جمعرات کو گروپ ایف کے 2 میچز کھیلے گئے ،جس میں بیلجیئم اورکروشیا جبکہ مراکش اور کینیڈا کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

بیلجیئم اور کروشیا کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا اس کے علاوہ آخری گروپ میچ میں مراکش نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

گروپ میچز کے اختتام پر گروپ ایف میں مراکش نے 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ کرو شیا 5 پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔

بیلجیئم 4 پوائنٹس جبکہ کینیڈا کوئی پوائنٹ حاصل نہ کرسکی، اس کے ساتھ ہی عالمی نمبر دو ٹیم بیلجیئم اور کینیڈا کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا۔