آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیزکے ٹیسٹ میچ کی کمنٹری کے دوران رکی پونٹنگ کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ میچ کے دوران سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان پرتھ ٹیسٹ میں کمنٹری کررہے تھے کہ اس دوران انہیں دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق رکی پونٹنگ کا ایمرجنسی میں طبی معائنہ کیا گیا ہے۔

 رکی پونٹنگ طبیعت ناسازی کی وجہ سے میچ کے بقیہ روز کی کمنٹری نہیں کرسکیں گے۔

 رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ رکی پونٹنگ کے منیجر کی جانب سے ہفتے کے روز میچ کی کمنٹری کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔