پشاور،فیصل آباد سے حاصل نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

لاہور:پاکستان کے 2 بڑے شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارتِ صحت و سائنسز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد اور پشاور سے لیے گئے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

پشاور اور فیصل آباد سے یہ نمونے 11 نومبر کو لیے گئے تھے جن میں وائلڈ پولیو وائرس ون موجود ہے۔

رواں برس ملک بھر سے لیے گئے 34 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ان میں خیبر پختونخوا سے 22، پنجاب سے 9، سندھ سے 1 اور اسلام آباد سے لیا گیا 1 سیوریج کا نمونہ شامل ہے۔

گزشتہ سال ملک بھر سے لیے گئے 65 سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا تھا۔