نارتھ کیرولینا: اگرچہ یہ باضابطہ طور پر کسی کمپنی نہیں بنایا لیکن اسے دنیا کا سب بڑا اور سب سے وزنی ایسا لیپ ٹاپ قرار دیا جاسکتا ہے جو کسی بھی عام لیپ ٹاپ کی طرح کام کرتا ہے۔
اسے یوٹیوبر جوڑے ایوان اور کیٹلِن نے تیار کیا ہے جو ٹیکنالوجی کی دلچسپ اشیا بناتے رہتے ہیں۔ یہ لیپ ٹاپ لگ بھگ 100 پونڈ (45 کلوگرام) ہے اور اسکرین لگ بھگ 43 انچ وسیع ہے۔ تاہم اسے مضبوط بنانے کے لیے بھاری دھاتی پلیٹیں استعمال کی گئی ہیں جو اس کے وزن کو ہولناک بنادیتی ہے۔ تاہم کئی ماہ کی محنت کے بعد اِیوان اور کیٹلِن نے یہ ثابت کردکھایا ہے کہ ایسا لیپ ٹاپ بنایا جاسکتا ہے۔
اس کا زیریں تختہ پلائی کی لکڑی سے تراشا گیا ہے اور اس میں دھاتی لیور لگا کر لیپ ٹاپ کا اسکرین گھمانےکی سہولت دی گئی ہے۔ تاہم اطراف کی مضبوطی کے لیے فولادی پٹیاں لگائی گئی ہیں۔ کی بورڈ بھی جناتی بنایا گیا ہے جسے ری ڈریگن کے 605 مشینی کی بورڈ کا نام دیا گیا ہے۔ ماؤس پیڈ کی جگہ ٹیبلٹ کی جسامت کا ایک ایک ٹچ پیڈ نصب کیا گیا ہے جو اس کی جدت میں اضافہ کرتا ہے۔
اگرچہ یہ عام کمپیوٹر کی طرح چلتا ہے لیکن اسے گیمزر نے سراہا ہے جو بڑی اسکرین پر گیم کا لطف اٹھانا چاہتے ہیں۔ اگرچہ اس میں عام لیپ ٹاپ کا سرکٹ ہی ہے لیکن اسکرین کے لیے غیرمعمولی بجلی درکار تھی۔ اس کے لیے 150 واٹ بیٹری کا ایک جوڑا لگایا گیا ہے جبکہ ایک تیسری بیٹری سے ایل ای ڈی لائٹ روشن کی گئی ہیں۔
اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے بھجوادیا گیا ہے تاہم اب ان کے جواب کا انتظار ہے۔