کراچی: بارڈرہیلتھ سروسزپاکستان نے کراچی سمیت ملکی ائرپورٹس پرآشوب چشم سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔
آنکھوں کے انفیکشن آشوب چشم کے پھیلاو کو روکنے کے تناظر میں بارڈرہیلتھ سروسزپاکستان کے کی جانب سے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ سمیت ملک کے دیگرہوائی اڈوں پرالرٹ جاری کردیا۔
ڈائریکٹرہیلتھ ڈاکٹرسید غلام مرتضیٰ شاہ کے مطابق ائیرلائنزآشوب چشم سے متاثرہ مسافروں کوائیرپورٹس پربارڈرہیلتھ کے ڈاکٹرزسے رجوع کرنے کے حوالے سےآگاہی دیں۔
انہوں نے کہا کہ آشوب چشم سے شدید طورپرمتاثر مسافر خود سفرکرنے سے گریزکریں، آشوب چشم ایک متعدی مرض ہے اوریہ مرض ایک فرد سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔
ان کا کہناہے کہ بارڈرہیلتھ سروسزکے ڈاکٹرزمتاثرہ مسافروں کی حالت دیکھتے ہوئے انھیں سفرکے بارے میں ہدایات دینگے،ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق آشوب چشم سےمتاثرہ مسافروں کےسفر پرپابندی عائد نہیں کی جارہی ہے۔