ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبدالہیان نے کہا ہے کہ پاکستان میں چھپے ایرانی دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، جن کا تعلق اسرائیل سے تھا۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ پاکستان دوست اور برادر ملک ہے اس کے کسی بھی شہری کو ایرانی میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ نہیں بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈرونز کا ٹارگٹ ہمارا اسلامی ملک پاکستان ہرگز نہیں تھا، ہمارا ٹارگٹ پاکستان ایران بارڈر پر چھپے ایرانی دہشت گرد تھے، جن کا تعلق اسرائیل سے تھا۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی کو ایران کی سلامتی سمجتھے ہیں، ایران کا ہدف صرف دہشت گرد تھے۔