سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)نے ڈیجیٹل ذرائع سے قرض فراہم کرنے والی نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کیلیے قرضوں کی فراہمی کی مارکیٹنگ و اشتہارات اور کال سینٹر کے ذریعے صارفین سے رابطہ کے لیے بہترین معیارات اپنانے کیلیے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق رہنما گائیڈ لائنز کا مقصد قرض لینے والے صارفین کو تحفظ فراہم کرنا اور جعلی مارکیٹنگ کی روک تھام ہے ایس ای سی پی سے لائسنس یافتہ غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیاں قرض کی مصنوعات کی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مارکیٹنگ کرتی ہیں۔
ڈیجیٹل قرض فراہم کرنے والی کمپنیاں ، اپنے صارفین کے ساتھ رابطے اور قرض کی ریکوری کے لئے کال سینٹر پر انحصار کرتی ہیں، بعض اوقات کال سینٹر کی سہولت آئوٹ سورس سے بھی حاصل کی جاتی ہے۔