پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد ہولی کا تہوار منا رہے ہیں، تاہم بھارتی انتہا پسند اس خوشی کے موقع پر بھی مسلم دشمنی سے باز نہیں آئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے علاقے بیجنور میں سڑک پر انتہا پسند نوجوان ہولی منا رہے تھے کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر مسلم فیملی گزر رہی تھی۔
بھارتی انتہا پسندوں کے گروہ نے پہلے تو مسلم فیملی کو جو موٹر سائیکل پر سوار تھے، روکا اور پھر ان پر رنگ سے بھری بالٹی انڈیل دی۔
مسلم فیملی بارہاں نوجوانوں سے التجا کرتی رہی ہے، پہلے تو زبان سے انہیں روکنے کی کوشش کی، تاہم جب وہ نہ مانیں تو پیچھے بیٹھی بوڑھی خاتون نے ہاتھ سے بھی روکنے کی کوشش کی۔
تاہم بھارتی انتہا پسندوں نے بوڑھی خاتون کا بھی لحاظ نہ کیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلم نوجوان کے منہ پر بھارتی انتہا پسند نے رنگ لگایا، اگرچہ وہ یہ سب برداشت کر رہا تھا، تاہم منع بھی کر رہا تھا۔
جبکہ بھارتی انتہا پسند رنگ لگانے کے بعد مسلم فیملی سامنے دانستہ طور پر ’جے شری رام‘، ’ہرے ہرے ماہا دیو‘ کے نعرے لگانا شروع ہو گئے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھرم پور پولیس کی جانب سے واقعے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس افسر اس حوالے سے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔