دنیا میں 2781 ارب پتی ہیں ،کھرب پتی افراد کی فہرست جاری

امریکی جریدے فوربز نے 38 ویں سالانہ دنیا کے کھرب پتی افراد کی فہرست جاری کر دی ، جس کے مطابق دنیا میں ریکارڈ 2781 ارب پتی ہیں۔

ان افراد کی  مجموعی دولت 39252 کھرب 24 ارب روپے( 14عشاریہ 2 ٹر یلین ڈالر) ہے۔ 100 ارب ڈالر کے کلب میں 14 افراد شامل ہیں ، ارنالٹ 647 کھرب روپے کیساتھ سر فہرست ہیں۔

265 نئے چہرے دنیا کے ارب پتی افراد کے لیے نئے ہیں۔ 78ممالک سے تعلق رکھنے والے کھرب پتیوں میں امریکا 813 کے ساتھ سرفہرست، چین 406 کیساتھ دوسرے ، بھارت 200 کیساتھ تیسرے اور جرمنی 132 کیساتھ چوتھے نمبر پر ہیں ۔

گزشتہ پندرہ برس میں فہرست میں پہلی بار کوئی بھی تیس سال سے کم عمر امیرترین نوجوان سیلف میڈ نہیں۔ 25 امیرترین کی عمریں 33 سال یا اس سے کم ہیں۔ سب سے بوڑھے امیر ترین فرد کی عمر 102سال ہے۔

دنیا کے امیر ترین افراد میں سرفہرست برنارڈ ارنالٹ 647 کھرب 35 ارب روپے ( 233 ارب ڈالر)،دوسرے پر ایلون مسک541 کھرب 77 ارب روپے (195 ارب ڈالر)، تیسرے پر جیف بیزوس 539 کھرب روپے ( 194 ارب )،چوتھے پر مارک زکر برگ 491 کھرب 76 ارب روپے ( 177 ارب ڈالر) ، پانچویں نمبر پرلیری ایلیسن 391 کھرب 74 ارب رپوے(141 ارب ڈالر) کے مالک ہیں۔

چھٹے پر وارین بفیٹ 369 کھرب51 ارب روپے (133 ارب ڈالر)، ساتویں پر بل گیٹس 355 کھرب 62 ارب روپے( 128ارب ڈالر)،آٹھویں پر اسٹیو بالمر336 کھرب 17 ارب روپے (121 ارب ڈالر) ،نویں پر مکیش امبانی 322کھرب 28 ارب روپے (116ارب ڈالر) اور دسویں پر لیری پیج 316؍کھرب73ارب روپے(114ارب ڈالر) کے مالک ہیں۔