شمالی غزہ کے قریب اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس پر عالمی ادارے نے اس واقعے کو اسرائیلی حکام کے سامنے اٹھایا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے (یونیسیف) نے بتایا کہ اس کی ایک گاڑی شمالی غزہ میں داخل ہونے کا انتظار کر رہی تھی جب اس پر براہ راست فائرنگ کی گئی۔
لیکن یونیسیف نے نہ ہی نقصان کی تفصیل بتائی نہ ہی یہ بتایا کہ کس نے اس کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی البتہ اتنا ضرور کہا کہ اس نے اس واقعے کو اسرائیلی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں عالمی اداروں کی کارکنوں کو بھی بے دریغ نشانہ بناتی ہے۔ رواں ماہ کے شروع میں بھی غزہ میں خوراک فراہم کرنے والے ادارے ورلڈ کچن کے قافلے پر میزائل حملوں میں متعدد امدادی کارکن جاں بحق ہوگئے تھے جن میں غیر ملکی بھی شامل تھے۔