ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے والدین کے لیے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت وہ اپنے یوٹیوب استعمال کرنے والے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں گے۔
یوٹیوب کی طرف سے فیملی سینٹرل ورلڈ وائڈ نامی فیچر متعارف کروایا گیا ہے جو والدین اور بچوں کے درمیان بہتر ماحول پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن ہے۔ جس سے والدین کو اس بات پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی کہ آیا ان کے بچے ویڈیو پلیٹ فارم پر کیا کچھ کر رہے ہیں۔
ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم نے بتایا ہے کہ والدین اپنے یوٹیوب اکاؤنٹس کو فیملی سینٹر آپشن میں جا کر اپنے نوعمر کے اکاؤنٹ سے لنک کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے یوٹیوب کی سرگرمی دیکھ سکیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ والدین یہ بات جان سکیں گے کہ بچوں نے کتنی ویڈیوز اپ لوڈ کیں، کن چینلز کو سبسکرائب کیا ہے اور وہ ویڈیوز پر کیا کمنٹس پوسٹ کر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں بچوں کی جانب سے نئے ویڈیو اپ لوڈ یا لائیو اسٹریم ہونے کی صورت میں والدین کو ایک ای میل موصول ہوں گی جو ان کی رہنمائی کرے گی۔