بھارت میں سونا خلیجی ممالک سے بھی سستا کیوں؟

بھارت میں سونے کی قیمت خلیجی ریاستوں اور سنگاپور کے مقابلے میں کم ہے۔ یہ بات حیرت انگیز معلوم ہوتی ہے۔ سونا تو پھر سونا ہے، اُسے ہر جگہ مہنگا یعنی کم و بیش یکساں دام ہی کا ہونا چاہیے۔

سونا خریدنے کے لیے یو اے ای، قطر، عمان اور سنگاپور آئیڈیل مارکیٹس رہی ہیں۔ 16 نومبر کو بھارت میں 10 گرام (24 قیراط) سونے کی قیمت 75650 روپے تھی۔

22 قیراط سونے کی قیمت 69350 روپے فی 10 گرام جبکہ 18 قیراط سونے کی قیمت 56740 روپے فی 10 گرام تھی۔

عمان میں 24 قیراط سونے کا نرخ 75763 روپے فی 10 گرام ہے۔ قطر میں 10 گرام سونے کی قیمت 76293 روپے ہے۔

بھارت اور باقی دنیا کے نمایاں ممالک کے ہاں سونے کی قیمت میں اِتنےفرق کی بہت سی وجوہ ہیں۔

سونے نے دنیا بھر میں تین سال کی سب سے بڑی گراوٹ دیکھی ہے۔ اسپاٹ پرائس امریکا میں 4.5 فیصد گر کر اب 2563.25 کی سطح تک آگئی ہے۔

بھارت میں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے جس کے نتیجے میں سونے کی خریداری بہت زیادہ ہو رہی ہے۔ ایسے میں قیمت تھوڑی سی کم رکھ کر اپنے لیے مستقل گاہک یقینی بنائے جاسکتے ہیں۔ طلب بڑھنے پر بھی بھارتی سُناروں نے قیمت نہیں بڑھائی۔ امریکا میں جب معیشت بہتر ہوتی ہے تب شرحِ سُود بڑھ جاتی ہے۔ جب شرحِ سود بڑھنے سے سونے کی قیمت گرتی ہے کیونکہ اُس کی طرف لپکنے والوں کی تعداد گھٹتی ہے۔

قطر اور عمان میں سونے کی قیمت خوردہ فروشی اور اداروں کی سطح پر بڑھی ہے۔ معاشی خرابی کی صورت میں لوگ اپنی رقم کو سونے کی شکل میں رکھنا پسند نہیں کرتے۔