ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس: 172 ارب روپے سے زائد لاگت کے 10 منصوبوں کی منظوری، بلوچستان کے 6 ترقیاتی منصوبے بھی شامل

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی نے 172.7 ارب کی لاگت کے 10 منصوبوں کی منظوری دے دی، وزارت صحت کا ایک منصوبہ مؤخر کر دیا گیا۔

کراچی کیلئے 29.2 ارب روپے کی لاگت سے سالڈ ویسٹ انفرا سٹرکچر منصوبے کی بھی منظوری دیدی گئی، بلوچستان کے 6 ترقیاتی منصوبے بھی شامل ہیں۔