بنگلہ دیش نے 25ہزار ٹن اعلیٰ کوالٹی کی چینی خریدی ہے جو آئندہ ماہ کراچی پورٹ سے چٹاگانک پورٹ(بنگلہ دیش) پہنچ جائے گی۔ سفارتکاروں کے مطابق کئی عشروں کے بعد پاکستانی چینی کی صنعت اتنی بڑی مقدار میں اپنی پیداوار برادر ملک بنگلہ دیش بھجوا رہی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 2 دسمبر پیر کے روز کے چینی کی عالمی قیمت 530ڈالر ٹن تک چلی گئی ہے۔ بنگلہ دیش اس سے پہلے بھارت سے چینی درآمد کرتا رہا ہے۔پاکستان شوگر انڈسٹری نے اس سال وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے کم و بیش 6لاکھ ٹن چینی کے سودے کر لئے ہیں۔ اس میں سے وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ 70ہزار ٹن کے سودے کئے ہیں۔ تھائی لینڈ نے 50ہزار ٹن چینی شوگر انڈسٹری سے خریدی ہے۔