فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے پرمستحکم

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج استحکام دیکھا جارہا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونےکی قیمت2لاکھ 75ہزار200 روپےپرمستحکم  ہے،10گرام سونےکی قیمت2 لاکھ 35ہزار940 روپےپربرقرار ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا2640ڈالرپرمستحکم رہا۔

گزشتہ روز سونے کی قیمت  1700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔