ملکی زرمبادلہ ذخائر کی موجودہ تفصیلات سامنے آگئیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 29 نومبر تک 16.6 ارب ڈالر رہے۔زر مبادلہ ذخائر 29 نومبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 54.40 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔
اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 62 کروڑ ڈالر اضافے سے 12 ارب ڈالر رہے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.7 کروڑ ڈالر کم ہو کر 4.6 ارب ڈالر رہے۔