پاکستان میں آج مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہونے کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے پر آ گئی ہے ۔
22 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 650 روپے ہے ۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر فی اونس کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 2632 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے ۔
مقامی مارکیٹ میں آج چاندی کی قیمت میں کوئی ردو بدل دیکھنے میں نہیں آیا جس کے بعد قیمت 3400 پر مستحکم ہے ۔