آئی پی پیز سے مذاکرات کے نتیجے میں ایک اور کمپنی سے معاملات طے پاگئے۔
ذرائع وزارتِ توانائی کے مطابق سیف پاور کمپنی کے بورڈ نے پاور پرچیز ایگریمنٹ معاہدے میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔
بورڈ نے ٹیرف تبدیل کر کے ٹاسک فورس کے تجویز کردہ ٹیرف پر نظرثانی کی ہے، سیف پاور کمپنی ’ہائبرڈ ٹیک اینڈ پے‘ ٹیرف معاہدے پر عمل کی پابند ہوگی۔
5 آئی پی پیز کے ساتھ سیٹلمنٹ اور معاہدوں کا خاتمہ باہمی اتفاق سے ہوا ،ذرائع کے مطابق کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اعلامیے کے ذریعے مطلع کردیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر تک مزید معاہدے سامنے آنے کا امکان ہے۔