ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق 300  روپےکمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے ہے۔

گزشتہ روز  ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم ہوئی تھی۔

دس گرام سونے کا بھاؤ 257 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ تین ڈالرکم ہوکر 2 ہزار 632  ڈالر فی اونس ہے۔