پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کا منفی آغاز ہوا جو بعد میں مثبت رجحان میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 478 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 9 ہزار 532 پر آ گیا ہے۔
اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 9 ہزار 584 کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 9 ہزار 53 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک: ڈالر پرانے نرخ پر فروخت
ادھر انٹر بینک میں امریکی ڈالر کا بھاؤ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام کے نرخوں پر فروخت ہو رہا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 01 پیسے پر برقرار ہے۔