سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں گزشتہ 2 کاروباری روز کے دوران آنے والی کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 76 ہزار  400 روپے ہوگئی، ہفتے کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے تھی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی1714  روپے اضافے سے  2 لاکھ36 ہزار 968  روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 2652 ڈالر فی اونس ہے۔