سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 14 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث 100 انڈیکس 916 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 9 ہزار 970 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔