اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔
اسٹیٹ بینک کے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرحِ سود کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں شرحِ سود میں 2 سے 3 فیصد کمی کا امکان ہے۔
کاروباری طبقے کا مطالبہ شرحِ سود 4 سے 5 فیصد کم کرنے کا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 15 فیصد ہے، مانیٹری پالیسی کمیٹی 4 اجلاسوں میں پالیسی ریٹ 7 فیصد کم کر چکی ہے۔