وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
حکومت کی جانب سےآئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت کو برقرا رکھا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق لائٹ ڈیزل کی نئی قمیت 2 روپے78 پیسےفی لیٹر کی کمی کے بعد 148 روپے95 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کےتیل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسےفی لیٹرکمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کےتیل کی نئی قیمت 161 روپے66 پیسےفی لیٹر ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق پندرہ دسمبر کی رات 12 بجے سے کر دیا گیا۔