سونے کی قیمت فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ، 10 گرام سونے کی قیمت 1,800 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 21 ڈالر کم ہو کر 2,637 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔