پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے بڑھ کر 278 روپے 27 پیسے پر بند ہوئی۔ اس سے قبل، گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے اضافے کے ساتھ 278 روپے 17 پیسے پر بند ہوئی تھی۔