تین دن کی مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اس وقت ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر 2,647 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔