کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 35 پیسے پر بند ہوئی۔
آج انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوا، جبکہ گزشتہ روز یہ 278 روپے 23 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 34 پیسے پر بند ہوا۔