پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ملا جلا رجحان، انڈیکس 113831 پر آ گیا: انٹر بینک: 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 93 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 13 ہزار 831 پر آ گیا ہے۔

آج ابتک کے کاروبارکے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 36 پوائنٹس کی بلندی تک بھی پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 924 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک: 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

ادھر انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 57 پیسے کا تھا۔