ملک میں ایک تولہ سونا 800 روپے سستا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 685 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالرز کم ہو کر 2614 ڈالرز فی اونس ہو گیا،واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی
دوسری طرف ایک تولہ چاندی کی قیمت 3350 روپے برقرار ہے۔