ٹیکس اصلاحات: فیس لیس اسسمنٹ سسٹم سے کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکسز وصولی میں ریکارڈ اضافہ

ایف بی آر اصلاحات پروگرام کے تحت پاکستان کسٹمز میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر متعارف کردہ فیس لیس اسسمنٹ سسٹم کے مثبت نتائج سامنے آنے لگ گئے ہیں۔

فیس لیس ایسسمنٹ سسٹم کی بدولت دسمبر 2024 میں کسٹمز ڈیوٹی ودیگر ٹیکسوں کی وصولیوں کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چیف کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ جمیل ناصر کے مطابق دسمبر 2024 میں کسٹمز ڈیوٹی وٹیکسوں کی مد میں 287ارب روپے کی وصولیاں ہوئیں جبکہ دسمبر 2023 میں 226.27 ارب روپے کی وصولیاں ہوئی تھیں۔

انھوں نے بتایا کہ دسمبر 2023 کے 67 ارب روپے کے مقابلے میں دسمبر 2024 کے دوران 27 فیصد کے اضافے سے صرف کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 86 ارب روپے کی وصولیاں ہوئیں۔

جمیل ناصر کے مطابق کسٹمز فیس لیس اسسمنٹ سسٹم کے تحت اب تک 14 ہزار درآمدی گڈز ڈیکلریشن کی تیزرفتار ایسسمنٹ اور کلیئرنس ہوئیں۔

جمیل ناصر نے مزید کہا کہ متعارف کردہ فیس لیس اسیسمنٹ سسٹم امپورٹرز کی سہولت اور معیشت کے استحکام کا باعث ہے۔