دسمبر، مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ صفر چھ فیصد اضافہ: مہنگائی 7 اعشاریہ 22 فیصد ریکارڈ، بجلی کے نرخ 5 فیصد کم ہوئے

ماہانہ بنیادوں پر ماہ دسمبر میں مہنگائی میں0.06 فیصد اضافہ جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران شرح مہنگائی 7.22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر شرح مہنگائی7.22 فیصد رہی، شہروں میں4.4 فیصد ، دیہی علاقوں میں 3.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مجموعی طور پر ایک سال میں دال چنا54.25 فیصد، بیسن52.15 فیصد، ٹماٹر 44.71 فیصد، آلو37.03 فیصد ، دال مونگ 34.50 فیصد، مچھلی 25.47 فیصد، گوشت 21.38 فیصد مہنگا ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق صارفین کیلیے قیمتوں کا حساس اشاریہ دسمبرمیں 4.2فیصد ریکارڈ کیاگیا جوکہ نومبرمیں 7.3فیصد اورگزشتہ سال دسمبرمیں 35.3 فیصد تھا۔

ہول سیل پرائس انڈیکس دسمبرمیں 1.9فیصد ریکارڈ کیا گیا جوکہ نومبرمیں 2.3فیصد، گزشتہ سال دسمبرمیں 27.3فیصد تھا۔

دسمبر کے دوران شہری علاقوں میں نان فوڈ، نان انرجی بنیادی افراط زر8.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو کہ نومبرمیں 8.9 فیصد،گزشتہ سال دسمبرمیں 18.2 فیصد تھا۔

دیہی علاقوں میں نان فوڈ نان انرجی بنیادی افراط زر10.7فیصد ریکارڈ کیا گیا جوکہ نومبرمیں 7.5فیصد اورگزشتہ سال دسمبر میں25.1 فیصد تھا۔

دسمبرمیں ماہانہ بنیادوں پر چکن کی قیمت 13.06 فیصد ، دال چنا6.94 فیصد، پیاز 4.91 فیصد، ٹماٹر 3.28فیصد، مصالحہ جات 2.60 فیصد، دال ماش 2.59فیصد، بیسن 2.55فیصد، تازہ سبزیاں 2.27 فیصد،آٹا 0.99 فیصد، دال مسور 0.75 فیصد، چاول 0.50فیصد اورگندم سے بنی مصنوعات 0.36 فیصد سستی ہوئیں۔

بجلی کے نرخ 5.68فیصد ، تعمیراتی سامان کی قیمتیں 0.06 فیصد کم ہوئیں۔

اس کے برعکس آلو کی قیمت میں 12.42فیصد، تازہ پھل 8.84 فیصد، بناسپتی گھی 5.42 فیصد، کوکنگ آئل 4.39 فیصد، سرسوں کا تیل 2.96 فیصد، شہد 2.69فیصد، چینی 2فیصد، مچھلی 1.82فیصد، انڈے1.01فیصد، گوشت 0.81 فیصد،لوبیا 0.56فیصد، ڈرائی فروٹس 0.32 فیصد، مشروبات 0.23 فیصد، دال مونگ 0.20 فیصد، دودھ سے بنی مصنوعات 0.05فیصد، تازہ دودھ 0.02 فیصد مہنگے ہوئے۔