چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے کپاس پیداوار پر ٹیکس چوری روکنے کےلیے اہم اقدام اٹھالیا۔
قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو دی گئی بریفنگ میں راشد لنگڑیال نے کہا کہ کپاس کی پیداوار پر ٹیکس چوری روکنے کےلیے کاٹن بیلز کی ڈیجیٹل ٹیگنگ کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری کے لیے ہر سال کاٹن کی 20 لاکھ بیلز گنی ہی نہیں جاتیں۔
بریفنگ میں چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ کاٹن بیلز کا گننا ہی بہترین حل ہے۔
چیئرمین اپٹما نے ایف بی آر کو ڈیجیٹل ٹیگ فراہم کرنے کی پیشکش کی تو چیئرمین راشد لنگڑیال نے کہا کہ آپ کی مانیٹرنگ کےلیے مانیٹرنگ کا سامان آپ ہی سے کیوں لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کپاس کی برآمد پر ایگزیمپشن ٹیکس نہیں لگ سکتا، ایسا کیا تو کپاس کی قیمت بڑھے گی جو کوئی اور ادا کرے گا۔