انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کی 10 بہترین ڈیلیوریز جاری کر دی ہیں، جن میں چار پاکستانی بولرز کی شاندار گیندیں شامل ہیں۔
پاکستان کے ابرار احمد نے دو مرتبہ اس فہرست میں جگہ بنائی، جبکہ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی ایک ایک گیند بھی شامل کی گئی ہے۔
ابرار احمد کی ڈیون کانووے (نیوزی لینڈ) اور شبمن گل (بھارت) کے خلاف کی گئی گیندوں کو ٹورنامنٹ کی بہترین ڈیلیوریز میں شامل کیا گیا ہے۔
اسی طرح، شاہین شاہ آفریدی کی وہ گیند جس پر انہوں نے روہت شرما کو بولڈ کیا، اور نسیم شاہ کی کین ولیمسن کے خلاف شاندار ڈیلیوری بھی اس فہرست کا حصہ ہے۔
پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی نے ایک بار پھر دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا معترف کر دیا ہے۔