آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے فلسطین میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 400 سے زائد افراد کی شہادت پر گہرے افسوس اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ایک ہی دن میں 130 سے زائد بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، جنگ بندی معاہدے کو بغیر کسی وجہ کے توڑا گیا۔ اگر یہ سب مخالف سمت سے ہوتا تو دنیا کا ردعمل کیا ہوتا؟‘‘
عثمان خواجہ نے مزید کہا کہ ’’تمام انسانی جانیں برابر نہیں سمجھی جاتیں، یہ بچے محض تاریخ میں نمبرز بن کر رہ جائیں گے۔‘‘