پاکستانی ون ڈے اسکواڈ کے بیٹر عبداللّٰہ شفیق نے کہا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں اور اپنی کارکردگی میں بہتری لانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبداللّٰہ شفیق نے تسلیم کیا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہوتی ہیں، لیکن وہ ڈاٹ بالز کم کھیلنے اور اچھے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کم بیک پر اللہ کا شکر گزار ہوں اور ماضی کے بجائے مستقبل پر فوکس کر رہا ہوں۔
عبداللّٰہ شفیق کا کہنا تھا کہ وہ تنقید کو نظر انداز کر کے اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کی کوشش کر رہے ہیں اور تینوں فارمیٹس میں پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں۔