پشاور زلمی کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری

پشاور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے شائقین کے لیے بڑی خوشخبری، پی ایس ایل 10 کی چمچماتی ٹرافی کل پشاور کا ٹور کرے گی، جبکہ 8 اپریل کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نمائشی میچ بھی کنفرم ہوگیا۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹویٹ کے ذریعے اس خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائشی میچ پشاور میں انٹرنیشنل کرکٹ اور پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن کے لیے راہ ہموار کرے گا۔

پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی اپنے ہوم گراؤنڈ ارباب نیاز اسٹیڈیم میں میچز کھیلے گی۔

دوسری جانب، پی ایس ایل ٹرافی کے ٹور کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ٹرافی پہلے مرحلے میں یونیورسٹی آف پشاور، پھر آرمی پبلک اسکول اور بعد ازاں تاریخی قلعہ بالا حصار جائے گی۔ اس کے بعد ٹرافی ارباب نیاز اسٹیڈیم پہنچے گی اور آخر میں ڈی ایچ اے پشاور میں اس کا استقبال کیا جائے گا۔