نوجوان اوپنر حسن نواز، جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار ریکارڈ ساز سنچری اننگز کھیلی، پاکستان سپر لیگ 2025 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلیں گے۔
پی ایس ایل ڈرافٹس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انہیں ایمرجنگ کیٹیگری میں منتخب کیا ہے، اور وہ اس سیزن میں ٹیم کا حصہ بنیں گے۔
اس سے پہلے، حسن نواز نے پی ایس ایل 2023 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی، لیکن انہیں صرف تین میچز کھیلنے کا موقع ملا، جہاں وہ زیادہ متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکے۔
تاہم، نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے تیسرے ٹی20 میچ میں انہوں نے 44 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا کر نیا ریکارڈ قائم کیا، جس میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔