آئی پی ایل میں تاریخ رقم، سب سے بڑی اننگز کا نیا ریکارڈ قائم

کراچی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوسرے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ایونٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی 286 رنز کی اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

سن رائزرز حیدرآباد نے راجستھان رائلز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے۔ ایشان کشن نے ناقابل شکست 106 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 67 رنز بنائے۔ سن رائزرز نے گزشتہ سیزن میں اپنا بہترین اسکور 266 رنز بنایا تھا، جو اس بار عبور کر لیا گیا۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 2024 میں 272 رنز بنا کر ایونٹ میں سب سے بڑا مجموعہ جوڑا تھا، جو اب سن رائزرز نے توڑ دیا ہے۔

راجستھان رائلز کی ٹیم 286 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی ہے، میچ میں سنسنی خیز مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔