نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ٹام لیتھم کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔
منتخب اسکواڈ میں آدی اشوک، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، نک کیلی، ڈیرل مچل، ول او’روک اور بین سیئرز شامل ہیں۔ ناتھن اسمتھ اور ول ینگ کو بھی اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 29 مارچ کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 2 اپریل جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 5 اپریل کو شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے حالیہ ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ ٹی 20 سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں مشکلات کا شکار رہی تھی، جس کی وجہ سے وہ سیریز میں کامیابی حاصل نہ کر سکی۔